سعودی عرب، یو اے ای اور قطر پاکستان میں سرمایہ کاری کرینگے، سابق سعودی سفیر

572

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کے پاکستان کی معاشی خود انحصاری کے پلان میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، خلیجی ممالک نے پاکستانی معاشی ترقی میں شراکت دار بننے کا عندیہ دے دیا۔

پاکستان میں سابق سعودی سفیر علی عواد العسیری نےکہا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کریں گے اس حوالے سے پاکستان ساورن فنڈ بنایا جائے گا، ساورن فنڈ بیوروکریٹک اور ریگولیٹری دقتوں سے پاک ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ  سات ریاستوں کے 2.3 ٹریلین روپے (8 ارب ڈالر) کے اثاثے اس فنڈ میں منتقل کئے جا رہے ہیں، حصص اور فروخت کے ذریعے ساورن فنڈ میں مزید اضافہ ہو گا، فنڈ کی آمدن بڑی سرمایہ کاری کیلئے استعمال ہو گی، حکومت خلیجی ممالک کے ساتھ مل کر خسارے والے اداروں کی نجکاری اور لیزنگ پر کام کرے گی، 2035 تک پاکستان کی معیشت ایک ٹریلین ڈالر ہو جائے گی۔

علی عواد العسیری نےکہا کہ دہشت گردی کی تازہ لہر نے مزید مسائل بڑھائے، خارجہ سطح پر بڑی طاقتوں کے ساتھ تعلقات انتہائی بری سطح پر تھے، با اعتماد ساتھیوں کا اعتماد بحال کرنا کٹھن چیلنج تھا، اب مستحکم ہے اور نگران دور کی طرف جا رہا ہے، سپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل ون۔ونڈو کی سہولت دینے کیلئے بنائی گئی ہے۔