کراچی:وزیراعظم شہبازشریف نے گورنر سندھ کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنرسندھ نے گورنرہائوس کو عوامی و فلاحی کاموں کیلئے بنا کر دکھایا، وزیراعظم کو گورنرہائوس کے باہر نصب بیل آف ہوپ کے مقاصد سے آگاہ کیا گیا ۔
بدھ کے روز وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورہ پر کراچی پہنچ گئے، وزیراعظم بذریعہ ہیلی کاپٹر فیصل بیس سے گورنر ہائوس پہنچ گئے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا،وزیراعظم نے گورنرہائوس کے باہر نصب بیل آف ہوپ کا جائزہ لیا،کامران ٹیسوری نے گورنرہائوس کے باہر نصب گھنٹی کے مقاصد سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ رات 8بجے سے صبح 8بجے تک سائلین کیلئے یہ گھنٹی نصب کی گئی ہے،ہر ادارے کا متعلقہ افسر موجود ہے جو گورنرہائوس آنے والے سائلین کی مشکلات سنتا ہے،سائلین کے مسائل سن کر انہیں اسی وقت حل کردیا جاتا ہے،وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے گورنر سندھ کے اقدام کی تعریف کی گئی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ نے واقعی گورنرہائوس کو عوامی و فلاحی کاموں کیلئے بنا کردکھایا۔