لاہور ہائیکورٹ  کا رانگ پارکنگ گاڑیوں کو تھانے میں بند کرنے کا حکم

326

لاہور: ہائیکورٹ نے شہر میں رانگ پارکنگ کرنے والی گاڑیوں کو تھانوں میں بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ 

لاہور ہائیکورٹ نے ٹریفک پولیس کو قانون کی خلاف وزری پر جرمانہ بڑھانے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ شہری بھاری جرمانوں سے ڈریں گے کسی اور سے نہیں۔

 عدالت نے حکم جاری کیا کہ ون وے کی خلاف وزری کرنے والوں کو بھی بھاری جرمانے کیے جائیں، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی اسموگ سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔

 عدالت نے ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف کاروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی، عدالت نے قرار دیا کہ سی بی ڈی انڈر پاس میں بارش کا پانی کھڑا ہو رہا ہے، اس معاملے پر انکوئری کرنے کی ہدایت کی تھی۔ 

عدالت نے سی بی ڈی کی لیگل ٹیم کو طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مختلف محکموں سے عملدرآمد رپورٹس طلب کرلی ہے۔