بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کو زیادہ دیر غلام نہیں رکھ سکے گا، لیاقت بلوچ

468

اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب لیاقت بلوچ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک جاری ہے بھارت ظلم وجبر کی انتہا کر چکا ہے مودی نے 5 اگست کے اقدامات کرکے کشمیر کاز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ   کشمیری حق خودارادیت چاہتے ہیں بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کو زیادہ دیر غلام نہیں رکھ سکے گا عالم اسلام کو کشمیر کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ آج پاکستان سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے سیاسی عدم استحکام نے معاشی عدم استحکام سے دوچار کیا ہے پاکستان کو سیاسی طور مضبوط بنا نا ہوگا۔ سی پیک کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں ہمیں ان سازشوں کو ناکام بنانا ہے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو مضبوط و بہتربنانے کی ضرورت ہے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان  نے کہا کہ مرضی کی بالادستی مرضی کے انتخابی نتائج ملکی یکجہتی کے لیے نقصان دہ ہے صاف و شفاف انتخابات وقت کی ضرورت ہے غیر جانبدارانہ و منصفانہ انتخابات سے پاکستان میں سیاسی استحکام آے گا بیس کیمپ کی جماعتیں کشمیر کاز کے لیے متحد ہیں یہ خوش آیند ہے پاکستان کی سیاسی قیادت کو بھی کشمیر کاز کے لیے ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا۔