لاہور،مبینہ پولیس مقابلہ ،2 ڈاکو ہلاک ،ایک زخمی ،دوسرا فرار

495

لاہور: کے علاقے باٹا پور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں دھر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ڈاکو شہریوں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر رقم لوٹ رہے تھے۔

باٹا پور میں اشتہاری ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی۔

فائرنگ کرنے والے 3ملزموں میں سے ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ دو ڈاکو ہلاک اور ایک فرار ہوگیا۔

پولیس نے کہا  کہ ہلاک ہونے والے ایک ملزم کی شناخت محمد جواد کے نام سے ہوئی، ملزم جواد 150مقدمات کا سابقہ ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری ملزم ہے