ہیلمٹ نہ پہننے والوں پر جرمانہ 2000 روپے کرنے کا فیصلہ

284

لاہور: ہیلمٹ نہ پہننے والوں پر جرمانہ 2000 روپے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، دو ہفتوں کے دوران 2 لاکھ 23 ہزارسے زائد شہریوں کے چالان کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ٹریفک پولیس نیہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف جرمانے میں اضافہ کرتے ہوئے ایکشن مزید سخت کردیا۔

شہر بھر میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈان میں تیزی آگئی، دو ہفتوں کے دوران دو لاکھ تئیس ہزارسے زائد شہریوں کو چالان تھمائے گئے جبکہ تقریبا پچاس ہزار موٹرسائیکلیں ضبط کی گئیں۔