کراچی: دبئی سے کراچی پہنچنے والی غیرملکی ایئرلائن حجاج کرام کا سامان دبئی میں چھوڑ آئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ غیرملکی ایئرلائن کی پروایز ایف زیڈ 898 صبح مدینہ سے براستہ دبئی سے کراچی پہنچی، پرواز لینڈ ہونے کے بعد مسافروں کو پتا چلا کہ ان کا سامان دبئی میں رہ گیا ہے۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ کنیکٹنگ فلائٹ مدینہ سے براستہ دبئی پھر کراچی پہنچی تھی، حجاج کرام نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایئرلائن کا کوئی نمائندہ حاجیوں کی داد رسی کے لیے نہیں آیا۔
واضح رہے کہ 11 جولائی کو بھی دبئی سے کراچی پہنچنے والی پرواز متعدد حجاج کرام کا سامان دبئی چھوڑ آئی تھی، حجاج کرام فلائی دبئی کی پرواز کے ذریعے مدینہ براستہ دبئی کراچی پہنچے تھے۔
کراچی ایئرپورٹ پرحجاج کرام سامان کیلئے کئی گھنٹیتک انتظار کرتے رہے تھے، کراچی ایئرپورٹ پر سامان نہ ملنے پر مسافروں نے احتجاج کیا اور سامان جلدازجلد واپس لانے کا مطالبہ کیا تھا۔
ایئرلائن ذرائع کا کہنا تھا کہ مسافروں کا سامان متبادل پرواز کے ذریعے کراچی پہنچا دیا جائے گا۔