وزیراعظم کا صدر مملکت کو فون، خیریت معلوم کی

293

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت معلوم کی۔

وزیراعظم ہاؤس کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ٹیلی فون کیا اور ان کی مزاج پرسی کی۔ وزیراعظم نے صدر عارف علوی سے ان کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دورانِ گفتگو، وزیراعظم نے کہا کہ میں اللہ  تعالیٰ سے آپ کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کا فون کرنے اور خیریت معلوم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔