پاکستانی کھلاڑی عائشہ نسیم کا اسلام کی خاطر کرکٹ چھوڑنے کا اعلان

627

کراچی: پاکستان کی18 سالہ  ویمن کرکٹر نے اسلام کی خاطر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق انٹر ویمن کرکٹر عائشہ نسیم نے  پی سی  بی کو  آگاہ کیا ہے  کہ وہ اپنی زندگی اسلام کے مطابق گزارنا چاہتی ہیں۔عالمی ویمن ٹی ٹونٹی کپ 2023ء  میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی عائشہ نسیم نے اپنی زندگی اسلام کے مطابق گزارنے کے لیے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ عائشہ نے  30  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور  4 ویمن انٹرنیشنل میچزمیں پاکستان  کی نمائندگی کی ہے۔ 18 سالہ کرکٹر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مطلع کیا ہے کہ وہ کرکٹ کو خیر باد کہہ رہی ہیں۔ عائشہ نسیم نے 2020ء  میں پاکستان کے لیے بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو کیا تھا اور وہ اپنے کیریئر کے عروج پر  بہترین ہارڈ ہٹرز میں سے ایک ہیں۔

دوسری جانب پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ عائشہ نسیم کے حوالے سے مذہبی بنیادوں پر کرکٹ چھوڑنے کی بات درست نہیں۔ دریں اثنا بورڈ ترجمان کے مطابق اس حوالے سے پی سی بی کا جلد ہی موقف سامنے آئے گا۔