ایم ایل ون کے لئے چین کو منانے میں کامیاب ہو گئے ہیں، وزیر ریلوے

225

اسلام آباد :وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ایم ایل ون کے لئے چین کو منانے میں کامیاب ہو گئے ہیںرواں سال کے آخر تک ایم ایل ون منصوبے پر کام کا آغاز ہو جائے گامو ہنجو دڑو ایکسپر یس بحال کر دی گئی۔

ان خیالات کا اظہار وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزارت میں ٹرین کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ کوٹری لاڑکانہ سیکشن پر رہنے والے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں کوٹری،لاڑکا نہ سیکشن پر ٹرین کی رونق دوبارہ بحال ہو گئی ۔

 اس ٹر ین کا اہلیان علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا ٹرین کی بحالی سے اس علاقے کے عوام کو سفری سہو لت میسر آئی گی ۔کوٹری ۔

لاڑکانہ سیکشن پر ریلوے بحال ہو چکی ہے۔یہ ٹرین 10بو گیوں پر مشتمل ہو گی اور اس میں 870مسافر سفر کر سکیں گے۔کوٹری ۔لاڑکانہ بیاوقت چلا کر ے گی۔

گذشتہ بر س شدید بارشوں سے بنیادی ریلوے ڈھانچہ بر ی طر ح متاثر ہوا۔ریلوے ٹریک بھی بارشوں سے بری طرح متاثر ہو ا تھا۔

 ریلوے افسران اور ملازمین نے دن رات کام کر کے ٹریک بحال کیےسیلابی پانی میں کھڑے ہو کر بغیر وسائل کے ریلوے ٹریک کو بحال کیا گیاسیلاب اور دہشتگردی کی وجہ سے پل اور پشتے تباہ ہو ئے محدود وسائل اور مشکلات کے باوجود مسافروں کو سہو لیات فراہم کر رہے ہیں ہم ایک بار پھر بہتری کی جانب چل پڑے ہیں۔

سبی ، ہر نائی سیکشن پر مسافراور کوئلہ کی ٹرین چلا رہے ہیں سبی ، ہر نائی سیکشن میں روڈ نیٹ ورک نہ ہو نے کے برابر ہے۔

سبی ،ہر نائی سیکشن پر جلد ہی ٹرین چلے گیگذشتہ حکو مت نے عوام کو سہو لیات دینے کے لئے کو ئی قدم نہیں اٹھایا۔

ایم ایل ون کے لئے احسن قبال کی زیر قیادت وفد چین گیا گذشتہ حکومت نے ایم ایل ون پر کوئی کام نہیں کیا حکومت آتی جاتی رہتی ہیں ریاستی کاموں کو نہیں روکنا چاہیئےایم ایل ون کی لاگت ساڑھے6ارب سے 10 ارب ڈالر پر چلی گئی ہےگذشتہ حکومت کی عد م توجہی کی وجہ سے ایم ون کی لاگت بڑھ گی ہےاتنا بڑا قرض پاکستان برداشت نہیں کر سکتاتھارواں سال کے آخر تک ایم ایل ون منصوبے پر کام کا آغاز ہو جائے گا۔