کراچی میں جمعرات سے بارشوں کی پیشگوئی

342

کراچی:محکمہ موسمیات نے جمعرات سے لے کر23جولائی تک کراچی میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز  کے مطابق مون سون ہوائیں مشرقی سندھ میں داخل ہوسکتی ہیں، سسٹم کے زیر اثر جمعرات سے 23 جولائی کے دوران سندھ کے بیشتر مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ان دنوں میں کراچی میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ مون سون کے دوسرے سپیل میں کراچی کے بیشتر مقامات پر ہلکی اورکہیں معتدل بارش کا امکان ہے تاہم بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں 24 یا 25 جولائی سے ایک بار پھر مون سون سسٹم کے زیر اثر بارشوں کا سلسلہ ودبارہ شروع ہونے کا امکان  ہے۔