وزیراعظم کا نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بارے گفتگو

382

لاہور:وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰمحسن نقوی سے ٹیلفونک رابطہ کیا ہے۔

 وزیراعظم نے محسن نقوی سے پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے معاملات پر گفتگو کی، پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں وفاق کے برابر کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔

 نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کو سرکاری ملامین کی تنخواہوں کے معاملے کو دوبارہ کابینہ میں لے جانے کی یقین دہانی کروا دی۔