پرویز الٰہی نے اپنی نظر بندی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

487

لاہور: تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے اپنی نظر بندی کو عدالت میں چیلنج کردیا۔

پرویز الٰہی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نظر بندی کا نوٹیفکیشن عدالتی فیصلے پر اثر انداز ہونے کے مترادف ہے، اس لیے ڈپٹی کمشنر کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

پولیس کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ پرویز الٰہی امن کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، اس لیے انہیں تھری ایم پی او کے تحت حراست میں رکھنے کی اجازت دی جائے۔

11 جولائی کو لاہور کی بینکنگ کورٹ نے پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری کے بعد ان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر لاہور نے پرویز الٰہی کی ایک ماہ کے لیے نظربندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔