ملتان: ضلع ملتان کے علاقے جلال پور پیروالا میں تصویر بناتے ہوئے لڑکی دریا میں گرگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق لڑکی کی عمر 12 سے 14 سال ہے، وہ دریا کے قریب کھڑے ہوکر تصویر بنا رہی تھی کہ پاوں پھسلنے کے باعث دریا میں جاگری۔
واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکار طلب کرلیے گئے ہیں جو کہ لڑکی کی تلاش کر رہے ہیں، اس حوالے سے فوری طور پر مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔