انتقال کے بعد پرویز مشرف کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلیے مقرر

299

اسلام آباد: سابق صدر پرویز مشرف کی اپیل ان کے انتقال کے بعد سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 20 جولائی کو سابق صدر پرویز مشرف کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے 2013ء کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا ۔ اُن کی سپریم کورٹ میں دائر اپیل پر گزشتہ سماعت 5 سال قبل ہوئی تھی۔