راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی گرفتاری کے لیے راولپنڈی پولیس نے چھاپا مارا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے شیخ رشید کی گرفتاری کے لیے علی الصبح چھاپا مارا، تاہم شیخ رشید کے نہ ملنے پر پولیس واپس چلی گئی۔چھاپا جمعےکی صبح راولپنڈی میں شیخ رشید کے بھتیجے کے گھر پر مارا گیا۔
پولیس اہل کاروں نے کارروائی کے دوران گھر کو حصار میں لیے رکھا، تاہم شیخ رشید احمد پولیس کے ہاتھ نہیں آئے۔ بعد ازاں شیخ رشید کے نہ ملنے پر پولیس واپس روانہ ہوگئی۔