بیجنگ:چین نے 2023 میں صحت عامہ کی بنیادی خدمات کے لیے اپنی فی کس سرکاری سبسڈی 5 یوآن سے بڑھا کر 89 یوآن(12.4 امریکی ڈالرز) کر دی ہے۔
نیشنل ہیلتھ کمیشن کی جانب سے تین دیگر محکموں کے تعاون سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اضافی فنڈز خاص طور پر بزرگوں اور بچوں کی صحت عامہ کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے مقامی حکومتوں کی مدد کی خاطر خرچ کیے جائیں گے۔
مقامی حکام کو اپنے متعلقہ علاقوں میں 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے مستقل رہائشیوں کی آبادی کا درست تعین کرنا چاہئے اور بزرگ افراد کے لئے صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کی خاطر ان کی صحت کی صورتحال کو دستاویزی شکل دینے والے ریکارڈ قائم کرنے چاہئیں۔
مذید پڑھیں: عالمی ادارہ صحت میں شمالی کوریا کی شمولیت پر ٹرمپ کومبارکباد دینا مہنگا پڑگیا
بیان میں کہا گیا ہے کہ عمر رسیدہ افراد کے جسمانی معائنے، صحت کے جائزے اور صحت سے متعلق رہنمائی اور مشاورت کے لیے کوششوں کو دوگنا کیا جانا چاہیے۔
مقامی محکمہ صحت کو 6 سال سے کم عمر بچوں کی صحت کے انتظام کو مضبوط بنانے کا کام بھی سونپا گیا ہے۔ اس میں ان کی جسمانی اور نفسیاتی نشوونما کی نگرانی اور موٹاپے اور دور کی نظر کی کمزوری کی روک تھام کے اقدامات پر عمل درآمد شامل ہے۔