چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے ترکیہ میں مقامی کلاڈ لانچ کر دیا

383
چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے ترکیہ میں مقامی کلاڈ لانچ کر دیا

استنبول:چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے استنبول میں ہواوے ترکیہ کلاڈ سمٹ میں اپنی پہلی مقامی کلاڈ سروس کا آغاز کر دیا ہے۔

تقریب میں ہواوے نے 78 کلاڈ سروسز جاری کیں جن میں ڈیٹا، مصنوعی ذہانت ، کلاڈ ۔نیٹو اور انقرہ میں قدرتی آفات کی بحالی کا ایک نیا مقام شامل ہے۔

ہواوے یورپ کے صدر لو یونگ نے کہا کہ ان کی کمپنی ترکیہ کا شراکت دار  بننے اور ملک کو ڈیجیٹلا ئزیشن میں معاونت کرنے پر فخر محسوس کرتی ہے۔

لو نے کہا   کہ ترکیہ ایک سرکردہ اور جدت ساز ملک ہے ،  ہم کاروباری اداروں کو اپنے کلاڈ مائیگریشن کو تیز کرنے اور کلاڈ میں جدت سازی  شروع کرنے میں مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔

ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے نائب وزیر عمر فاتح سیان نے خدمات پر ہواوے ترکیہ کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے واضح کیا کہ مجھے امید ہے کہ یہ ڈیٹا سینٹر صنعت کے دیگر کرداروں کے لئے ایک مثال قائم کرے گا اور مختصر وقت میں ہمارے ملک میں مزید ڈیٹا سینٹر قائم کیے جائیں گے۔

ہواوے نے 2002 میں ترکیہ میں اپنا آپریشن شروع کیا تھا اور استنبول میں اس کا ایک بڑا ریسرچ  اینڈ ڈ یو یلپمنٹ سینٹر ہے۔