لندن:مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف کو مولانا فضل الرحمان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف پی ڈی ایم سربراہ سے ملاقات کریں گے اور انہیں ملکی سیاسی صورتحال ،عام انتخابات کے حوالے سے حکمران اتحاد کی حکمت عملی پر اعتماد میں لیں گے۔
واضح رہے کہ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اسمبلیوں کی مدت میں توسیع کے خواہشمند تھے تاہم پیپلزپارٹی نے بروقت انتخابات کے حق میں مشورہ دیا، مولانا فضل الرحمان کو ان کے سخت موقف کے باعث دبئی ملاقاتوں میں بھی نہیں بلایا گیا۔