چین کا سیٹلائٹ انٹرنیٹ ٹیکنا لوجیز کی آزمائش کیلئے نیا سیٹلائٹ روانہ

521
satellites

جیوچھوان:چین نے شمال مغربی علاقے میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے ایک نیا آزمائشی سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا ہے۔

سیٹلائٹ لانگ مارچ۔ 2 سی کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا جو کامیابی سے مقررہ مدار میں داخل ہوگیا۔

یہ سیٹلائٹ انٹرنیٹ ٹیکنالوجیز کے لئے آزمائشی مشن انجام دے گا۔یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 478 واں پرواز مشن تھا۔

 دوسری جانب چین کی بڑی انٹرنیٹ کمپنیز اور متعلقہ خدمات فراہم کرنے والی کمپنیز کے منافع میں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

چائنہ اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران ان کمپنیز کا منافع گزشتہ سال کی نسبت 43 فیصد اضافے کے ساتھ 57.62 ارب یوآن (تقریبا 7.99 ارب امریکی ڈالرز) رہا۔