کراچی میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان  ہے ، پی ڈی ایم

534

کراچی: محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے  پیش گوئی کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی،شہر کے کئی علاقوں میں دن کی اولین ساعتوں میں بوندا باندی ہوئی۔

اپنی روزانہ کی پیش گوئی کی رپورٹ میں محکمہ نے مزید کہا کہ آج اور کل (9 جون) کو بھی گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوں گی، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے۔

بارش کے پیش نظر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے جمعہ کو کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں رین ایمرجنسی نافذ کردی،کے ایم سی کے تمام متعلقہ محکمے تعطیلات سمیت 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

دریں اثناء بارش کی ہنگامی صورتحال سے متعلق تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے عملے کے ہمراہ دفاتر میں موجود رہیں اور ضروری مشینری اور دیگر ضروری چیزیں تیار رکھیں۔

اس دوران اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، مشرقی/شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ میں آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران مزید بارش/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تاہم اس دوران شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، اور وسطی اور زیریں سندھ میں بھی الگ تھلگ شدید بارش کا امکان ہے۔

پاکستان میں مون سون کی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد – بشمول آٹھ بچوں – بارش سے متعلقہ مختلف واقعات میں ہلاک ہو گئے، حکام نے جمعہ کو بتایا۔

ہر سال، جون اور ستمبر کے درمیان، مون سون کی ہوائیں جنوبی ایشیا میں بارشیں لاتی ہیں، جو خطے کی سالانہ بارش کا 70% سے 80% بنتی ہیں۔مون سون کی یہ بارشیں خطے کے لیے ملی جلی نعمت ہیں۔

ایک طرف، وہ لاکھوں کسانوں کی روزی روٹی اور تقریباً دو ارب آبادی والے خطے میں غذائی تحفظ کے لیے اہم ہیں۔ دوسری طرف وہ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب لاتے ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ایک اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا، “25 جون کو مون سون کے آغاز سے لے کر اب تک پورے پاکستان میں بارش سے متعلق مختلف واقعات میں پچاس افراد کی موت ہو چکی ہے، اس عرصے کے دوران 87 افراد زخمی ہوئے۔