اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ عام انتخابات 2023 کیلئے بین الاقوامی مبصرین کو اجازت نہ دینے سے متعلق تمام خبریں افواہوں اور مفروضوں پر مبنی ہیں، ایس او پیز کے مطابق، بین الاقوامی مبصرین کے لیے دعوت نامے اگست 2023 کے وسط تک شروع کر دیے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان روایتی طور پر اور اپنے مینڈیٹ کے مطابق، انتخابی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے، انتخابات کے عمل کا مشاہدہ کرنے کے لیے قومی اور بین الاقوامی مبصرین کا ہمیشہ خیرمقدم کرتا ہے۔
ادارے نے رواں سال بین الاقوامی مبصرین کے لیے ایک جامع ضابطہ اخلاق وضع کرنے کے لیے وقفے وقفے سے کام کیا ہے اور آئندہ عام انتخابات کے لیے تمام مشاہداتی مشنوں کا انتظار رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایس او پیز کے مطابق، بین الاقوامی مبصرین کے لیے دعوت نامے اگست 2023 کے وسط تک شروع کر دیے جائیں گے۔ ای سی پی وزارت خارجہ (ایم او ایف اے) (الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت 238) کے ذریعے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی بین الاقوامی مبصرین کو دعوت نامے بھیجے گا۔
بین الاقوامی مبصرین کو اجازت نہ دینے سے متعلق تمام خبریں افواہوں اور مفروضوں پر مبنی ہیں اور ان پر بھروسہ نہیں کیا جانا چاہیے۔ کسی بھی سوال کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی کوآرڈینیٹر/ فوکل پرسن قر العین فاطمہ (ترجمان ای سی پی) سے Directormcoecp@gmail.com پر رابطہ کریں۔ معلومات کے لیے ای سی پی کی ویب سائٹecp.gov.pk، دیکھیں اور ٹوئٹر پر @SpokespersonECP اور @ECP_Pakistan کو فالو کریں۔