اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سویڈن میں جو واقعہ پیش آیا وہ بڑا خوف ناک واقعہ ہے، اس سے مسلمانوں کے دل ہل گئے ہیں اور ان کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، ان کو بہت تکلیف ہوئی ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اس کے لیے مذہب اسلام کی صحیح طریقے سے آگاہی نہیں دی گئی کیونکہ اسلام محبت، امن، اخوت، شفقت اور عدم تشدد کا پیغام دیتا ہے، اس وقت وہ مذہب اسلام کا چہرہ مسخ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ان کا مقصد یہی ہے لیکن وہ اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہوسکے اور آج اس طرح کی حرکتیں کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر یہودیوں کے بارے میں ہولوکاسٹ کے ذریعے پابند کیا جاتا ہے تو ہمارے قرآن پاک کی بے حرمتی اور ہمارے حضور اکرمۖ کی گستاخی کو بھی ہم ایسے ہی تصور کرتے ہیں بلکہ اس سے زیادہ کرتے ہیں۔