آئندہ انتخابات میں مضبوط امیدواروں کو میدان میں اتاریں گے، چوہدری شجاعت

432
strong

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے سیاست میں ہمیشہ سیاسی عمل کو مقدم رکھا اب بھی جمہوری کاز کو برقرار رکھیں گے،آئندہ انتخابات میں مضبوط امیدواروں کو میدان میں اتاریں گے.

چوہدری شجاعت حسین کاکہنا تھا کہ سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں اس سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروع کیا گیا ہے حکومت فوری سوئیڈیش سفیر کی طلب کرکے سخت باز پرس کریں قرآن پاک پوری انسانیت کے لئے رشد ہدایت و ایمان کی اساس ہے. یہ باتیں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ق) صوبہ سندھ کے سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہیں. اس موقع پر صوبائی سیکریٹری اطلاعات و انچارج مسلم لیگ تنظیم سازی صوبہ سندھ محمد صادق شیخ نے قائد چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ (ق) صوبہ سندھ کی تنظیم سازی اور سندھ کے صدر محمد طارق حسن کی مسلسل جدوجہد و کاوشوں سمیت دیگر امور سے آگاہ کیا.

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ الیکشن کے ذریعے ہی پاکستان مسلم لیگ (ق) اقتدار میں آئیگی الیکشن میں بھرہور حصہ لیں گے اور پاکستان مسلم لیگ مضبوط امیدواروں کو میدان میں اتارے گی ، مسلم لیگ ملک بلخصوص صوبہ سندھ میں بھی منظم و فعال ہورہی ہے مسلم لیگ صوبہ سندھ کے صدر طارق حسن، عہدیداران و کارکنان کے کردار سے واقف ہیں جو قابل ستائش ہے میں سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں.

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست کرنا سب کا حق ہے لیکن 9 مئی کو سیاست کی آڑ میں انتہائی دلخراش لمحات جو ناقابل فراموش ہیں جس کو کبھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا جس میں فوجی تنصیبات، یادگاروں اور شہداء کی حرمتوں پر حملے انتہائی افسوس ناک تھے یاد رکھنا ہوگا شہداء کی قربانیاں اور غازیوں کی خدمات ہمارا قیمتی اثاثہ اور سرمایہ افتخار ہیں.