حج بیت اللہ کے دوران مدینہ المنورہ میں عازمین حج اور حاجیوں کو علاج معالجے کی سہولتوں کی فراہمی میں سعودی وزارت صحت کے اشتراک سے پاکستانیوں کی ٹیلی میڈیسن کی کمپنی وی ون ہیلتھ کو خدمت کی بڑی سعادت ملی ہے۔
کمپنی کے مالکان نے اپنی کمپنی کے ذریعہ دنیا بھر کے حاجیوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی اور خدمات پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حج میں حاجیوں کی دیکھ بھال ہمارے لیے اور پاکستان کیلئے بڑی سعادت تھی۔
کمپنی مالکان نے سعودی وزارت صحت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ باعث فخر تھا کہ سعودی حکومت نے اس نیک کام کےلئے ہماری کمپنی کا انتخاب کیا۔
اعجاز عارف نے بتایا کہ ان کی کمپنی نے سعودی وزارت صحت سے حاجیوں کو سہولتیں فراہم کرنے کا کوئی معاوضہ نہیں لیا اور یہ نیک کام صرف رضائے الٰہی کے حصول کی خاطر فی سبیل اللہ کیا ہے۔
اس کمپنی کے بانی چیئرمین اور سی ای او انجینئر اعجاز عارف اور بانی صدر و چیف میڈیل آفیسر ڈاکٹر ارشد علی ہیں، اعجاز عارف این ای ڈی انجیئرنگ یونیورسٹی اور امریکا کی یونیورسٹی آف سدرہ کیلی فورنیا کے فارغ التحصیل ہیں جبکہ ڈاکٹر ارشد علی ہمدرد میڈیکل یونیورسٹی اور میڈیکل کے چار شعبوں میں امریکن بورڈ اور ایم بی اے ہیں۔