لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی کے انتخابات کرانے کی اجازت دیدی

455

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے انتخابات کرانے کی اجازت دے دی۔ 

گزشتہ روزجسٹس انوار حسین نے تمام دلائل سننے کے بعد حکم امتناع کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے چیئرمین پی سی بی کے انتخابات کے خلاف حکم امتناع واپس لے لیا۔لاہور ہائی کورٹ نے درخواستیں یکجا کرنے کے لیے چیف جسٹس کو بھجوا دیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان، لاہور اور پشاور کی ہائیکورٹس نے چیئرمین پی سی بی کے انتخابات روکنے کا حکم دیا تھا۔لاہوراور پشاور کی ہائیکورٹس نے وفاقی حکومت، پی سی بی الیکشن کمشنر اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔