بیجنگ: چین کے آٹو موبائل مینوفیکچرنگ شعبے میں رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران آمدنی اور منافع کے لحاظ سے مضبوط توسیع ہوئی ہے۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق اس شعبے میں کمپنیز کی مشترکہ آپریٹنگ آمدنی 36.3 کھرب یوآن(تقریبا 502.5 ارب امریکی ڈالرز) سے تجاوز کر گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 14.3 فیصد زیادہ ہے۔ اس عرصے کے دوران یہ بڑے صنعتی اداروں کی مجموعی آپریٹنگ آمدنی کے اعداد و شمار کا7.1 فیصد تھا۔
اعداد و شمار کے مطابق پہلے پانچ ماہ کے دوران ملک کے آٹوموبائل مینوفیکچررز نے مجموعی طورپر 174.62 ارب یوآن کا منافع کمایا جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 24.3 فیصد زیادہ ہے۔