دوبارہ برسرِ اقتدار آ کر مہنگائی کا خاتمہ پہلی ترجیح ہوگی، نواز شریف

557
workers

دبئی: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات جیتنے کے بعد برسرِ اقتدار آ کر مہنگائی کا خاتمہ پہلی ترجیح ہوگی۔

دبئی میں سابق وزیراعظم نے مسلم لیگ گلف کے وفد سے اہم ملاقات کی، اس ملاقات کے دوران ن لیگی قائد کو یو اے ای سمیت خلیجی ممالک میں مقیم پارٹی کارکنوں کے بلند مورال سے آگاہ کیا۔

 نواز شریف نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کے مسائل پرجلد قابو پالے گی، برسرِ اقتدار آ کر مہنگائی کا خاتمہ پہلی ترجیح ہوگی، مشکل حالات کا مقابلہ کرنے والے کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔