لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا نرم رویہ اُمت کے جذبات کے لئے درست ترجمانی نہیں، سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی پر دکھ ہے،حکومت سویڈن کے سفیر کوطلب کرکے احتجاج ریکارڈ کروائے.
سراج الحق کا کہنا تھا کہ قرآن کریم کی بے حرمتی پر انتہائی دکھ ہے . اس ناپاک جسارت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،حکومت سویڈن کے سفیر کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروائے،یہ بات انہوں نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہی.
ان کا کہنا تھاکہ افسوسناک امر یہ ہے کہ اسٹاک ہوم پولیس نے بے حرمتی کی اجازت دی،دنیا میں 2ارب مسلمان ہیں 58 اسلامی ممالک کی ایک طاقت ہے،شعائر اسلامی کی توہین سے 2ارب مسلمانوں کے دل زخمی ہوتے ہیں.
سراج الحق کا کہنا تھاکہ حکمرانوں کا نرم رویہ امت کے جذبات کے لئے درست ترجمانی نہیں،اسلامو فوبیا مغرب میں کینسر کی طرح پھیل رہاہے.