لطیف کھوسہ کے گھر پر حملہ کرنے والا گرفتار، اگلا حدف اعتزاز احسن تھے:لاہور پولیس

310

لاپور :پنجاب کے سابق گورنر اور سینئر وکیل سردار لطیف کھوسہ کی رہائش گاہ پر فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا،گرفتار شخص کا کہنا ہے اگلا حدف بیرسٹر اعتزاز احسن تھا۔

پنجاب پولیس کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل نے بتایا کہ ملزم فائرنگ کے 14 دیگر مقدمات میں مطلوب تھا،ملزم محسن عرف لمبا لاہور کے ملت پارک کے علاقے سمن آباد کا رہائشی ہے۔

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اسے زبیر خان نیازی نے پیسے دیے جس کے بعد اس نے کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کی۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ ملزم کو وکلاء اور حکومت کے درمیان تعلقات میں تناؤ پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا،لاہور میں ان کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں سیاستدان کا ڈرائیور زخمی ہو گیا تھا۔

سیاستدان کے مطابق وہ حملے میں محفوظ رہے تاہم حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے، انہوں نے بتایا  گھر پر ایک کلائنٹ کا کیس سن رہا تھا۔ میرا ڈرائیور اندر آیا اور کہا کہ اسے گولی مار دی گئی ہے ۔

پی پی پی کے تجربہ کار سیاستدان نے کہا کہ جب وہ چیک کرنے کے لیے باہر نکلے تو انھوں نے گھر کے دروازے میں سوراخ دیکھے۔ “کلاشنکوف میرے گھر پر گولی چلانے کے لیے استعمال کی گئی۔ ایسے ہتھکنڈے کام نہیں آئیں گے۔ ہم چیف جسٹس کے ساتھ کھڑے ہیں۔