چین کیلئے گدھوں کی کھالیں برآمد کرنے سمیت 4پروٹوکولز پر دستخط کی منظوری

641
increase

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے گدھوں کی کھالیں برآمد کرنے سمیت چین کے ساتھ 4پروٹوکولز پر دستخط کرنے کی منظوری دیدی۔

وفاقی حکومت نے پاک چین تجارت کو توسیع دینے کےلیے گدھوں کی کھالیں برآمد کرنے، خشک مرچیں، بیف اور ڈیری مصنوعات کے پروٹوکولز پر دستخط کی منظوری دیدی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان4 مختلف پروٹوکولز پر دستخط کئے جائیں گے، پروٹوکولز کا مقصد چین کیلئے گدھوں کی کھالیں برآمد کرنے کو ریگولیٹ کرنا ہے۔ خشک مرچیں، بیف، ڈیری مصنوعات کی چین کیلئے برآمدات بھی ریگولیٹ ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پروٹوکولز کے تحت چین کے ساہٹو سینٹری قوانین اور ریگولیشنز کی تعمیل ہوگی، صحت،حفاظتی معیارات اور کورنٹائن ضروریات پر عملدرآمد ہوگا۔ پروٹوکولز کی وزارت قانون و انصاف سے پہلے ہی توثیق کرائی جاچکی ہے جبکہ وزارت خارجہ نے بھی پروٹوکولز پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔