کارلوس الکاراز نے کوئنز کلب اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

780

لندن:اسپین کے نامور ٹینس اسٹار کارلوس الکاراز نے ایسوسی ایشن ٹینس پروفیشنل(اے ٹی پی)کوئنز کلب اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

کارلوس الکارازنے گراس پراپنا پہلا ٹائٹل جیتااوراے ٹی پی ٹورنامنٹ کے فائنل میں آسٹریلین ٹینس اسٹارالیکس ڈی مینور کے خلاف کامیابی کے بعد عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن دوبارہ حاصل کر لی۔

https://twitter.com/QueensTennis/status/1673015779753598976?s=20

ایونٹ کے فائنل معرکے میں الکاراز نے ڈی مینور کو 6-4، 6-4اسکورسے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا جس کے بعد وہ عالمی رینکنگ میں سربیا کے معروف ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ سے اوپر چلے گئے ہیں اور ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ٹاپ سیڈ ہوں گے۔

فاتح ٹینس اسٹار کا اپنی کامیابی کے بعد کہنا تھا کہ یہاں بہت سے لیجنڈز جیت چکے ہیں،عظیم چیمپئنز سے گھری ٹرافی پر اپنا نام دیکھنا حیرت انگیز ہے۔

https://twitter.com/carlosalcaraz/status/1673022249358577665?s=20

انہوں نے کہا کہ اس کامیابی سے ومبلڈن میں ٹاپ سیڈ بننے میں بہت مدد ملتی ہے، میں نے ٹورنامنٹ کا آغاز بہت اچھا نہیں کیا تھا لیکن یہ ایک حیرت انگیز ہفتہ رہا ہے۔