اسلام آباد میں ہیٹ سٹروک کے مریض رپورٹ ہونے کا معاملہ 

543
اسلام آباد میں ہیٹ سٹروک کے مریض رپورٹ ہونے کا معاملہ 

  اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے سب سے  بڑے سرکاری اسپتال پمزمیں گزشتہ دو دنوں میں  ہیٹ اسٹروک  کے 10مریض لائے گئے۔

ذرائع  کے مطابق ہیٹ سٹروک سے متاثرہ دس مریضوں میں سے 4 مردہ حالت میں لائے گئے، ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ مردہ حالت میں لائے جانے والے 4 مزدور تھے ،ہیٹ سٹروک سے متاثرہ 5مریض پمز کے میڈیکل وارڈ میں داخل ہیں ،  ہیٹ سٹروک کا ایک مریض اسپتال میں دروان علاج دم توڑ گیا۔

ذرائع  پمز اسپتال کے مطابق ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ شخص اسپتال میں کولنگ سسٹم ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے جان کی بازی ہارا،  پمز اسپتال میں کولنگ سسٹم ٹھیک نہ ہونے کے باعث ایمرجنسی میں لائے جانے والے کئی مریضوں کی حالت بگڑی ، گزشتہ دو دن سے سی سی یو ، آئی سی یو ،ایمرجنسی ،سرجیکل کے شعبے میں ہیٹ اسٹروک اور گرمی کے باعث  بھی  کئی مریضوں کی حالت ٹھیک نہیں  ہے۔