اسلام آباد:عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دبائو پر بجٹ میں پیش کردہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم واپس لے لی گئی۔بیرون ملک سے ایک لاکھ ڈالر بھجوانے پر ذرائع آمدن ظاہر نہ کرنے کی چھوٹ دی گئی تھی۔
نجی ٹی وی کے مطابق بیرون ملک سے رقوم بینکنگ چینل کے ذریعے بھیجنے کی شرط عائد کی گئی تھی اور آئی ایم ایف نے اس ایمنسٹی اسکیم پر اعتراض اٹھایا تھا۔ایمنسٹی سکیم کا مقصد ملک میں ڈالر کی قلت پر قابو پانا تھا۔
خیال رہے کہ پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان نویں جائزے اور پروگرام کی بحالی کی راہ میں رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں، ایم ڈی آئی ایم ایف نے وزیراعظم سے ملاقات میں جو شرط عائد کی وہ پوری کی جا رہی ہیں۔