اسلام آباد: ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔اسلام آباد کے تھانہ ترنول کے مقدمے میں درخواستِ ضمانت پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت کی۔
عدالتِ عالیہ نے پولیس کو شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی گرفتاری سے روک دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے 10 جولائی تک پولیس سے ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔عدالتِ عالیہ نے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کی۔
دونوں رہنماوں نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔سیشن کورٹ نے 3 روز قبل شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانت خارج کی تھی۔جس کے بعد شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ سے راہداری ضمانت لی تھی۔