موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے، شہباز شریف

614
Our horns

پیرس: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے، گزشتہ برس اسی وجہ سے تباہ کن سیلاب کا سامنا بھی کیا۔

 وزیر اعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو گزشتہ برس تباہ کن سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، جس سے بیس لاکھ گھر مکمل تباہ ہوگئے جبکہ 33 لاکھ افراد بے گھر ہوئے اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور اپنی آنکھوں سے تباہی دیکھی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام نے سیلاب کی آفت کا بہت بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کروڑوں ڈالر خرچ ہوئے ہیں۔ وزیراعظم نے عالمی دنیا پر زور دیا کہ وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے پالیسی مرتب کی جائے۔

دریں اثنا وزیر اعظم نے عالمی رہنماوں اور شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں جن میں دو طرفہ تعلقات اور پاکستان کو درپیش موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔