سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا،جلد نتائج سامنے آجائینگے، وفاقی وزیر دفاع

477
violating the constitution

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملٹری کورٹس میں ٹرائل کے حوالے سے درخواستوں پر سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا ہے، اس کے نتائج جلد سامنے آجائیں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائل کا معاملہ عدالت عظمیٰ لے جایا گیا ، سابق دور حکومت میں 24 سے 25 لوگوں کو فوجی عدالتوں نے سزائیں سنائیں۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے یہ معاملہ اٹھایا ہے ان کے سیاسی مفادات ہیں، درخواست گزاروں کے اپنی، اپنی جماعتوں کے ساتھ تحفظات ہیں، اسپیکر صاحب آپ بھی ان کو اچھی طرح جانتے ہیں جن لوگوں کے خلاف ملٹری کورٹس میں ٹرائلز ہو رہے ہیں، ان جیسے جرائم ہماری تاریخ میں نہیں ملتے، ریاست ایسے جرائم کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ شہیدوں کی نشانیوں کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا وہ سب نے دیکھا، ایک شہید کے جسد خاکی کو تو ہمارے دشمن نے بھی عزت کے ساتھ ہمارے حوالے کیا تھا مگر ان لوگوں نے اس شہید کے مجسمے کے ساتھ کیا سلوک کیا، سیاسی مقاصد کیلئے ملک کی عزت اور وقار کو دا پر نہ لگائیں۔