لاہور:وفاقی وزیر تو انائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ فاٹا کے ضم اضلاع کیلیے 25 ارب روپے بجلی بل کی مد میں ریلف دیا جائیگا، پورے ملک میں بجلی کی یکساں قیمت کیلیے ڈیڑھ سوارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔
پر یس کا نفرنس کر تے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 315 ارب روپے بجلی کی مد میں ریلیف فراہم کیا جائے گا،آزاد کشمیر میں بجلی کی مد میں 55 ارب کا ریلیف دیا جائے گا ،جبکہ بلوچستان میں ٹیوب ویل کے بجلی بل کی مد میں 10 ارب روپے کا ریلیف ہے، رواں سال 3 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگلے سال 579 ارب روپے کا ریلیف بجلی بل کی مد میں ملے گا۔ پورے ملک میں بجلی کی قیمت بر ابر رکھنے کے لیے کراس ریلیف دیا جائےگا۔
ان کا کہناتھا کہ بجلی کے یہ تما م پر وجیکٹ نو از شریف کے تحفے ہین جنہیں آج ثمرات مل رہے ہیں ۔ کے تھر ی نیو کلیئر پلانٹ سے 11 سو میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی ۔