کینبرا:آسٹریلیا کے وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے افغانستان میں جنگی جرائم کے لیے فوجی کمانڈروں کو جوابدہ ٹھہرانے کے عزم کااظہارکیاہے۔
رچرڈ مارلس نے اپنے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ حکومت آسٹریلوی ڈیفنس فورس (اے ڈی ایف)کے افغان جنگ کی نگرانی کرنے والیاعلی افسران کو جوابدہ ٹھہرائے گی جو مبینہ طور پر آسٹریلوی فوجیوں کی طرف سے کی جانے والی غیر قانونی ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں۔
وزیر دفاع کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیاہے جب سینیٹر جیکی لیمبی نے گزشتہ روز انکشاف کیا تھا کہ انھوں نے جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے اے ڈی ایف کے افسران کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت سے رجوع کیا ہے۔