جماعت اسلامی بلوچستان کے حقوق کی پاسبان اوراسلامی نظام کی علمبردار ہے ، حافظ نورعلی

1193
system

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی نے کہاکہ جماعت اسلامی بلوچستان کے حقوق  کی پاسبان اوراسلامی نظام کا علمبردار ہے ۔

حافظ نورعلی کاکہناتھاکہ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے بلوچستان کو معاشی طور پربہت پیچھے دھکیل دیا رہی سہی کسربدعنوان مقتدرقوتوں اور اسٹبلشمنٹ نے پوراکر دیا ۔بے روزگاری ،بدترین مہنگائی،بھاری سودی قرضے حکمرانوں مقتدرقوتوں کے تحفے ہیں اسٹبلشمنٹ اور بدعنوان حکمران عوام کولوٹنے اور ملک کوتباہ کرنے میں برابرکے شریک ہیں ۔بدقسمتی سے بدعنوان عناصر بدعنوان کرتے ہوئے شرماتے بھی نہیں بلکہ اس کو اپنا حق سمجھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

ان کاکہناتھاکہ کوئٹہ میں نام نہاد پرائس کنٹرول کمیٹیاں نہ صرف ناکام تھی بلکہ اب بھی غیر فعال بھی ہے صرف فوٹوسیشن اور بیانات تک پرائس کنٹرول کمیٹیاں کااختیار اور ان کا کنٹرول ہے۔کوئٹہ سمیت پورا بلوچستان منشیات کی لپیٹ میں ہے ۔بے روزگاری ،کھیلوں کے مواقع کم ہونے اور بے روزگاری وغربت کی وجہ سے منشیات کے عادی افراد میں اضافہ ہورہا ہے .