راولپنڈی :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ زبردستی کے سیاسی نکاح کاانجام طلاق ہوتاہے،20 کلو آٹا 3000 روپے کا ہوگیا ہے غریب کیا پکائے گا کیا کھائے گا عوام روٹی کی بجائے زہر کا گھونٹ پینے پرمجبورہوں گے ۔
نوازشریف پاکستان آکربھی دیکھ لیں تاکہ اسکابھی کٹی کٹانکل جائے،3پارٹیاں2تہائی اکثریت لینے کا دعویٰ کررہی ہیں ان امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔
ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے سوموار کے روزٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جن کے اپنے بچوں کی پاکستانی شہریت نہیں وہ دوسروں کے بچوں کوکیاطعنہ دیں گے۔
اس باراوورسیزپاکستانی پاکستان کی سیاست کو پلٹ کر رکھ دیں گے بلاول نے بیرون ملک دوروں کی نصف سنچر ی مکمل کی کہتاتھا10ارب ڈالرآئیںگے اب بجٹ پرنوراکشتی کررہاہے ،عوام بتائے گی کہ ہم بکائو دہی بھلے اور پاپڑوالے نہیں ہیں۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ دنیاہماری اخلاقی مالیاتی گراوٹ کی وجہ سے ہمیں امدادنہیں دے رہی ،بلاول کواب خیال آیاجب سیلاب زدگان کوبھوک وافلاس نے ماردیا،بیروزگاری کے ہاتھوں300افرادیونان کے سمندرمیں شہید ہوگئے۔
یہ معاشی قتل عام ہے یوم احتساب اوریوم حساب دورنہیں سیاست کوگڈی گڈے کاکھیل سمجھنے والوں کی آنکھیں جلدکھل جائیں گی۔