ادارہ فروغِ قومی زبان کی اُردو صحافت کانفرنس 21مارچ کو ہوگی

378

کراچی (رپورٹ : حماد حسین) ادارہ فروغ قومی زبان، اسلام آباد کے زیر اہتمام پاکستان کے جشنِ الماسی(ڈائمنڈ جوبلی) کے حوالے سے دوسری ایک روزہ بین الاقوامی اُردو صحافت کانفرنس “اردو صحافت کے پچھتر سال اورتین روزہ کتاب میلے”  کا انعقاد21۔جون2023ء سے ہوگا۔یہ کانفرنس تین نشستوں پر مشتمل ہوگی۔

 ادارہ فروغ قومی زبان، اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راشد حمید نے بتایا کہ اس کانفرنس کی  افتتاحی نشست کے مہمان خصوصی وزیر اعظم پاکستان کے مشیربرائے قومی ورثہ وثقافت ڈویژن انجینئر امیر مقام ہوں گےوہ اس موقع پر کتاب میلے، مخطوطات کی نمائس اور ماڈل لائبریری کا افتتاح بھی کریں گے۔

ڈویژن کی   وفاقی سیکریٹری  فارینہ مظہر خطبۂ استقبالیہ پیش کریں گی،افتتاحی نشست میں۔افتخارعارف۔مجیب الرحمن شامی۔رضا علی عابدی(برطانیہ)۔حفیظ اللہ نیازی۔اشفاق حسین(کینیڈا) اور سلیم صافی اظہار خیال کریں گے۔

دوسری نشست کی صدارت سینیر صحافی نواز رضا کریں گے۔مہمانان خصوصی میں طاہر خلیل۔تزین اختر ۔انور رضا۔میاں شاہد اور شفیق کاظمی شامل ہیں جبکہ اختتامی نشست کی صدارت ممتاز صحافی حنیف خالد کریں گے ۔مہانان خاص میں ظہور نیازی۔(برطانیہ )ڈاکٹر فاروق عادل۔افضل بٹ۔رخسانہ صولت۔عزیز علوی۔شفیق مراد۔بینا گویندی(امریکا)۔اظہر سلیم مجوکہ۔شفیق مراد (جرمنی )۔خالد گردیزی۔ڈاکٹر رضوانہ جبیں اور ذوالفقار بیگ وغیرہ شامل ہیں جبکہ ملک بھر سے صحافی اہل دانش پچھتر سالہ اردو صحافت کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔

 فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن،اسلام آباد، نیشنل لائبریری،اسلام آباد، وفاقی اردو یونیورسٹی، اسلام آباد، اردو سائنس بورڈ،لاہوراور اردو لغت بورڈ ، کراچی کے اشتراک و تعاون سے منعقدہ کتاب میلہ،مخطوطات کی نمائش اور ماڈل لائبریری کی نمائش تین روزتک جاری رہے گی۔ نمائش میں ناشران اپنی کتابیں خصوصی رعایتی نرخوں پر فراہم کریں گے۔