ساف کپ کے لیے پاکستان کا دورہ بھارت مشکوک

478

لاہور: پاکستان فٹ بال ٹیم کی ساؤتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن (SAFF) کپ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے کیونکہ گرین شرٹس کو ابھی تک بھارت کی جانب سے ویزے جاری نا ہوسکے۔

SAFF ٹورنامنٹ 21 جون سے 4 جولائی تک بنگلورو میں ہونا ہے، اور پاکستان کو آج (اتوار) صبح 11:30 بجے بھارت کے لیے اڑان بھرنا تھا زرائع نے بتایا بھارتی حکام سے کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنی روانگی کا سیڈول تبدیل کر کے اتوار کی بجائے پیر کو کرے۔

اس وقت پاکستان فٹ بال ٹیم ماریشس میں ہے اور توقع تھی کہ اسے ہفتہ تک بھارت کا ویزہ مل جائے گا لیکن اس رپورٹ کے آنے تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماریشس میں ہندوستانی ہائی کمیشن کو ابھی تک پاکستانی ٹیم کو ویزے جاری کرنے کے حوالے سے وزارت داخلہ سے کلیئرنس نہیں ملی ہے۔

ٹیم کے ایک اہلکار نے ویزا کے معاملات میں مدد کے لیے بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن سے بھی رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ کچھ کھلاڑیوں کو ویزے مل سکتے ہیں اور کچھ کو نہیں کیونکہ انہیں انفرادی طور پر کلیئرنس دینا پڑے گی جو کہ ایک طویل عمل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت کے دورے کے لیے پاکستان کی بکنگ کو ری شیڈول کیا گیا تو اس سے ملک کو 13 ملین روپے کا نقصان ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند گھنٹے انتہائی اہم ہیں اور اگر ویزے جاری نہ ہوئے تو پاکستان کے پاس وطن واپسی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوگا۔