دنیا کے مہنگے ترین پھل کی تلاش میں 10 افراد اپنی جان گھوا بیٹھے

929

دمشق:صحرائی علاقوں میں پائی جانیوالے نایاب اور مہنگے ترین پھل کی تلاش میں گھومتے 10 شکاری بارودی سرنگ دھماکے کا شکار ہوگئے۔

شام کے وسطی صحرائی علاقے السلمیہ میں ہونے والے بارودی سرنگ دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والے اس علاقے میں زیر زمین اگنے والے دنیا کے مشہور اور نایاب پھل ٹرفل (ایک قسم کی مشروم اور فنگس) کو تلاش کر رہے تھے جس کیلئے تربیت یافتہ کتے استعمال کیے جاتے ہیں۔

یہ افراد ٹرفل کی تلاش کے دوران زیر زمین بچھی ایک بارودی سرنگ کی زد میں آگئے۔ اسی علاقے میں ایک اور بارودی سرنگ دھماکے میں 10 افرد زخمی بھی ہوئے۔ وہ بھی ٹرفل کی کھوج لگا رہے تھے۔