وزیراعظم کو باکو میں صدارتی محل میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

653

  باکو: وزیراعظم شہباز شریف کوآذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ذگولبا صدارتی محل میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

جمعرات کو وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے 2 روزہ سرکاری دورہ آذربائیجان کے دوران باکو میں ذگولبا صدارتی محل گئے جہاں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔