پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ سے زرداری کے پاس کوئی بڑی مچھلی نہیں پھنسی، شیخ رشید

531
Negotiations

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں ہونے والی توڑ پھوڑ سے آصف زرداری کے پاس کوئی بڑی مچھلی نہیں پھنس۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اقتدار ختم ہوتے ہی شہباز شریف اور زرداری بیمار ہو جاتے ہیں۔ حکومتی اتحاد پی ڈی ایم 9 مئی کے واقعات پر مشتمل بنایے کو بنیاد بنا کر انتخابات میں جائیں گے۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ تارکین وطن کو ڈرانے سے ترسیل زر مزید کم ہوگی۔ تاحال کنگ پارٹی کا فیصلہ نہیں ہوا، جسے پاکستان لانا ہے وہ ایون فیلڈ میں بند ہے۔ ایک بندے کو دیوار کے ساتھ لگانے سے کچھ حاصل نہیں ہونے والا۔ 13 اگست سے قبل اسمبلیاں تحلیل اور شفاف انتخابات کرانا ہوں گے، ملک کو بحران سے صرف شفاف انتخابات ہی نکال سکتے ہیں، اللہ تعالیٰ اور عدلیہ ہی ملک کو بحران کی دلدل سے نکالیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بریانی والی جلسیاں بے نتیجہ ثابت ہوں گی۔ وزرا کہتے ہیں امریکا مخالف بیانیے کی وجہ سے آئی ایم ایف کے معاہدہ نہیں ہورہا۔ وزیر اعظم کہتے ہیں اسی مہینے جون میں ہوجائے گا۔ وزیر خزانہ کہتے ہیں آئی ایم ایف سیاست کر رہا ہے، یہ حکومت چلا رہے ہیں یا آڑھت منڈیاں۔