آغوش الخدمت راولپنڈی میں زیرکفالت و زیرتعلیم یتیم بچوں کا آزادکشمیر کا سیاحتی و مطالعاتی دورہ

555

مظفرآباد: آغوش الخدمت میں زیرکفالت و زیرتعلیم یتیم بچوں کا آزادکشمیر کا سیاحتی و مطالعاتی دورہ، سالانہ مطالعاتی و سیاحتی پروگرام میں بچوں نے پیرچناسی، ریڈفورٹ، سینٹرل پریس کلب اور دیگر مقامات کا دورہ کرکے خوب لطف اٹھایا۔

سینٹرل پریس کلب میں بچوں نے ٹیبلو اورترانے  پیش کرکے مقبوضہ کشمیر کے یتیم و بے سہارابچوں سے بھی یکجہتی کاا ظہار کیا۔

اس موقع پر آغوش الخدمت راولپنڈی کے نگران قاضی شاھد حمید، ضیاء  السلام مسعودی، اور طاہر السلام ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے، سنٹرل پریس کلب کے سیکرٹری جنرل بشارت مغل، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سفیر رضا، سیکرٹری اطلاعات سردارعدنان ، اعجاز کاظمی ، نسرین شیخ ،  ودیگر صحافیوں نے آغوش کے نونہالوں کا بھرپور خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے آغوش الخدمت راولپنڈی کے نگران قاضی شاھد حمید نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن نے آغوش الخدمت کے نام سے پاکستان بھر مین ادارے قائم کئے  ہیں جہاں ہزاروں بے سہارا و یتیم بچوں کی کفالت کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیم و تربیت کا مکمل اہتمام کیا جارہاہے۔

ان مراکز مین پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں، آزادکشمیر کے زلزلہ متاثرین سمیت افغان جنگ میں شہید ہوجانے والے شہداء کے لاوارث بچے بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ان اداروں مین مروجہ تعلیم کے ساتھ بچوں کو دینی تعلیم بھی دی جارہی ہے اور ان کی دیکھ بھال کیلئے خواتین اساتذہ موجود ہین جنہیں ان یتیم بچوں کی ”ماں” کے طورپر متعارف کرایاجاتاہے، ایک گھر اور خاندان کا ماحول فراہم کرکے ان بچوں کے احساس محرومی کو ختیم کرنے کے ساتھ ان کی بہتر جسمانی و ذہنی نشونما کے لئے تمام جدید سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

اس موقع پر سنٹرل پریس کلب کے سیکرٹری جنرل بشارت مغل نے آغوش الخدمت کی سماجی خدامت کو سراہا  سیکرٹری جنرل بچوں کو کشمیر گیلری، سیاحت گیلری سمیت مختلف شعبہ جات کا وزٹ بھی کرایا اور بریفنگ دی