ٹوئٹر نے بلیو سبسکرائبرز کے لیے زبردست سہولت پیش کردی

1343

کیلی فورنیا: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے بلیو سبسکرائبرز کے لیے زبردست سہولت پیش کردی ہے۔

ٹوئٹر کی جانب سے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر پیغام کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ بلیو ٹک سبسکرائبرز کے لیے ان کے ٹوئٹ میں ترمیم کے دورانیے کو بڑھا دیا گیا ہے۔

ٹوئٹر کے مطابق ٹوئٹ میں ترمیم (ایڈٹ) کے دورانیے کو دگنا یعنی بڑھا کر ایک گھنٹے تک کردیا گیا ہے، جس کے بعد اب بلیو سبسکرائبرز اپنے پیغام (ٹوئٹ) میں ایک گھنٹے کے دورانیے کے اندر کوئی بھی تبدیلی کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بلیو سبسکرائبرز کے لیے ایڈٹنگ کا فیچر گزشتہ برس ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے اعلان کے بعد شامل کیا گیا تھا۔