گلگت بلتستان میں سرکاری اسکولوں کے طلبہ کے لیے اچھی خبر ہے کہ مختلف اسکولوں میں کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو 50ہزار روپے تک قرض دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
متعلقہ ذرائع کے مطابق سرکاری اسکولوں کے طلبہ کے گروپ پراجیکٹس کا مقابلہ کرایا جائے گا۔ 250بہترین گروپ پراجیکٹس کو 50٫50 ہزار روپے قرضہ دیا جائے گا۔ طلبہ کو یہ قرضے قراقرم کوآپریٹو بینک کے تعاون سے دیے جائیں گے۔STEM آانترپرینیورشپ، اورکمیپوٹر کے طلبہ کو یہ قرضے دیے جائیں گے۔
طلبہ جون کے آخر تک اپنے پراجیکٹس جمع کرواسکتے ہیں۔ ماہرین کی ٹیم طلبہ کے 250بہترین پراجیکٹس کا انتخاب کرے گی جنہیں قرضے دیے جائیں گے۔