نسیم شاہ کا سوالات سیشن، صارفین کو دلچسپ جوابات

774

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے سوشل میڈیا پر سوالات کے سیشن میں صارفین کو دلچسپ جوابات دیے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر نسیم شاہ نے ایک سوالات کا سیشن رکھا، جس میں ان کے مداحوں نے دلچسپ سوالات کیے، جن کا نسیم شاہ کی جانب سے بھی غیر متوقع جواب دیا گیا۔

ایک صارف نے نسیم شاہ سے سوال کیا کہ آپ اسکول کے دور میں کیسے طالب علم تھے، جس پر فاسٹ بولر نے کہا کہ میں ایک نالائق بچہ تھا اس کے ساتھ انہوں نے ایک شرارتی ایموجی بھی شیئر کیا۔

نسیم شاہ کے ایک مداح نے کورین میوزک بینڈ بی ٹی ایس سے متعلق سوال پوچھا تو نسیم شاہ نے کہا ویسے تو مجھے اس کا نہیں پتا، لیکن کیا یہ بی سے بیک، ٹی سے ٹو اور ایس سے اسکول تو نہیں؟ کیا میں ٹھیک ہوں؟

صارفین کے جانب سے نسیم شاہ کے دلچسپ جوابات پر مختلف طرح کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔